لاہور: (ویب ڈیسک) سست رفتار ٹریکٹر کا دور ہوا پرانا، 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے ٹریکٹر نے سب کو دنگ کردیا۔
برطانیہ کے مشہور موٹر ٹی وی شو "ٹاپ گئیر" میں تیار ہونے والے ٹریکٹر کو دنیا کے تیز ترین ٹریکٹر کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں کی موجودگی میں اس ٹریکٹر کو 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کے رفتار سے چلایا گیا۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ یہ دنیا کا تیز ترین ٹریکٹر ہے۔
برطانوی شہر لیسٹر شائر میں گاڑیوں کے معروف ٹی وی شو نے اس ٹریکٹر کو تیار کیا۔ اس ٹریکٹر میں چند تبدیلیاں کر کے اس کی رفتار کو بڑھایا گیا ہے۔
@BBC_TopGear has broken a new @GWR Guinness World Records title for Fastest Tractor. Top Speed? Watch here ↓ pic.twitter.com/5LkKP1iyuI
— Top Gear (@BBC_TopGear) March 22, 2018
ٹریکٹر بنانے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ تیز رفتار ٹریکٹر بنانے کا مقصد زراعت کو تیز رفتار کرنا ہے۔ اس سے وقت کی بچت ہوگی اور زیادہ طاقت ور ٹریکٹر کی مدد سے زراعت کہ شعبہ میں انقلاب آئے گا۔