روبوٹ کے سر سے پائوں تک ایک لفٹ کی مدد سے پہنچا جا سکتا ہے، اسے سر پر بیٹھ کر کنٹرول کیا جا سکتا ہے
ٹوکیو (دنیا نیوز ) جاپانی کمپنی نے ساڑھے آٹھ میٹر اونچا انسانی روبوٹ بنا لیا جس کے سر پر بیٹھ کر اسے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ روبوٹ کا وزن سات ہزار کلوگرام ہے، اسے چوالیس سالہ انجینئر ماساکی ناگومو نے بنایا ہے۔
ان کا کہنا ہے وہ سائنس فکشن سیریز کے روبوٹ گندام Gundam جیسا روبوٹ بنانا چاہتے تھے، روبوٹ کے سر تک ایک لفٹ کے ذریعے پہنچا جا سکتا ہے، اس کے دائیں بازو پر بزوکا bazooka گن بنائی ہے جس سے فوم کے بال ایک سو چالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے فائر کئے جا سکتے ہیں۔
ناگومو کو ایک مسئلہ بھی در پیش ہے، وہ روبوٹ کو عمارت سے باہر نہیں لے جا سکتے کیونکہ وہ اتنا اونچا ہے کہ اسے نکالنے کے لئے عمارت گرانا پڑے گی۔