گوگل کا نیا چیٹ میسنجر، دیگر موبائل ایپ کے لیے خطرہ

Last Updated On 22 April,2018 06:56 pm

کیلی فورنیا: (ویب ڈیسک) گوگل کے نئے چیٹ میسنجر کی کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں جن کے مطابق اگر کسی صارف کا فون انٹرنیٹ سے کنیکٹ نہیں ہوگا تو اُس کے پاس پیغام ٹیکسٹ میسج کی صورت میں پیغام پہنچ جائے گا، علاوہ ازیں میسنجر میں گروپ میسجز، ویڈیو بھیجنے اور پیغام وصول کرنے والے کے بارے میں بھی صارف کو آگاہ کیا جائے گا۔

انٹرنیٹ کے سب سے بڑے ادارے گوگل چیٹ کے لیے نیا مسینجر متعارف کروانے جارہا ہے جو آئی فون اور فیس بک کی طرز پر بنایا گیا ہے۔اینڈائیڈ ورژن کے تمام سیٹوں میں گوگل کا نیا میسنجر استعمال کیا جاسکے گا، صارف کی تمام چیٹ کمپنی کے پاس بالکل محفوظ ہوگی اور کوئی بھی موبائل کمپنی کو یہاں تک پہنچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ گوگل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’کمپنی نے پرانے میسجنگ پلیٹ فارم ’آلو‘ پر کام گذشتہ دو برس سے روک دیا اور نئی سروس پر کام تیزی سے جاری ہے‘۔گوگل پروجیکٹ کے سربراہ انیل کا کہنا تھا کہ ’ہم نے مسینجر کی تیاری ایپل یا فیس بک کے سسٹم کو دیکھ کر نہیں کی بلکہ یہ ہماری تکنیکی ٹیم کی اپنی تخلیق ہے‘۔

 

برطانوی اخبار سے بات کرتے ہوئے راگو گوپال کا کہنا تھا کہ ’جی ایس ایم اے کمپنی اس ضمن میں گذشتہ کئی عرصے سے کام کررہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ وائس میسج بھیجنے کے لیے دیگر ایپس کی طرح تھرڈ پارٹی کو شامل نہ کریں‘۔