سنگاپور(نیٹ نیوز) سنگاپور کے ماہرین نے ایسا ایک دلچسپ اور جدید روبوٹ تیار کیا ہے جو ماہرانہ انداز سے کرسیاں تیا ر کرکے شائقین کو حیران کردیتا ہے ۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ایک آدمی کوکرسی تیار کرنے میں 10 سے 15منٹ درکار ہوتے ہیں تاہم یہ جدید روبوٹس صرف9منٹ میں کرسی تیار کرکے لوگوں کو داد دینے پر مجبور کردیتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ روبوٹک آرم چھ مختلف پوزیشنوں میں مڑنے کی صلاحیت سے مالا مال ہیں جو اپنے اندر نصب سینسرز اور گرپ کے ذریعے باآسانی ایک کرسی چند منٹوں میں تیار کرلیتے ہیں۔