کپڑے دھونے کیلئے انوکھی مشین متعارف

Last Updated On 19 April,2018 03:49 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) ہاتھ سے کپڑے دھونا انسان کیلئے ہمیشہ سے مشکل رہا ہے، جس کا آسان حل تو بجلی سے چلنے والی واشنگ مشین ہے ہی لیکن غریب ممالک کے افراد اسے خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔ خوشخبری یہ ہے کہ اب کپڑے دھونے کی سستی مشین بھی آ گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشرقی افریقہ کے ملک برونڈی میں موجود رچ بیوٹ نامی نوجوان نے ’’سپن سائیکل‘‘ نامی ایک ایسی مشین بنائی ہے جو سائیکل کے ساتھ جُڑی ہوئی ہے ۔ یہ مشین غریب ممالک کے لوگوں کیلئے بنائی گئی ہے ۔مشین کو سائیکل کے ساتھ اس طریقے سے جوڑا گیا ہے کہ سائیکل چلانے میں ذرا بھی دشواری نہیں ہوتی۔ مشین میں لگا ہوا ڈرم بآسانی نکالاجا سکتا ہے ۔ڈرم نکال کر پانی، کپڑے اور سرف ڈال کر دوبارہ مشین میں فٹ کردیں، دھلائی کا ہر چکر تقریباً 10منٹ کا ہوتا ہے یہ طریقہ وقت اور پانی دونوں چیزیں بچانے میں مدد دیتا ہے۔