مفیدغذائیں اپنی جگہ لیکن ورزش کا کوئی متباد ل نہیں

Last Updated On 19 April,2018 11:57 am

لاہور (نیٹ نیوز)خواہ آپ کتنی ہی مفید غذائیں اور سبزیاں کھائیں لیکن ورزش کا کوئی متبادل نہیں،تحقیق سے جسمانی حرکت اور جاگنگ وغیرہ کے فوائد مسلم ثابت ہوچکے ہیں۔

ورزش اور جسمانی مشقت فوری طور پر موڈ بہتر کرتی اور ڈپریشن کو بھگاتی ہیں۔ اس کا بہترین نسخہ یہ ہے کہ ہفتے میں پانچ دن 30 منٹ کی تیز قدموں سے چہل قدمی کی جائے جس کے بہترین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

شعور اور آگاہی سے زندگی خوبصورت بنتی ہے ، آگاہی صحت کی ہو تو آپ کا فائدہ ہوگا اگر آپ معاشرے کا شعور رکھتے ہیں تو اس سے کئی مسائل حل ہوجاتے ہیں۔

سیکھنے اور جاننے کا عمل ہمیں آگے بڑھاتا ہے اور ماضی کی ناکامیوں سے دور لے جانے میں مدد دیتا ہے اسی لئے کوشش کریں کہ ہمہ وقت کچھ نہ کچھ جانتے اور سیکھتے بھی رہیں۔