لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا میں تیزی سے بڑھتا ہوا سوشل میڈیا کا رحجان، اب فیس بک، ٹویٹر اور واٹس ایپ وغیرہ کا استعمال مفت نہیں ہوگا۔ انٹرنیٹ کے خرچے کیساتھ ٹیکس بھی ادا کرنا پڑے گا۔
عالمی میڈیا کے مطابق افریقی ملک یوگنڈا نے جولائی 2018 سے سوشل میڈیا پر ٹیکس عائد کرنے کا حیران کن اعلان کیا ہے۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے واٹس ایپ، ٹویٹر اور فیس بک وغیرہ کا استعمال کرنے والے افراد کو روزانہ 200 یوگنڈا شیلنگ تقریبا 6 پاکستانی روپے سے زائد ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔
یوگنڈا کے وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ٹیکس سے ملکی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور قومی سلامتی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ملکی سلامتی کو مستحکم بنانے اور بجلی کی فراہمی زیادہ سے زیادہ لوگوں تک ممکن بنانا چاہتے ہیں تاکہ شہری سوشل میڈیا سے زیادہ لطف اندوز اور استعمال کرسکیں۔