تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیل کے اپنے شہری بھی نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، ملک کو نیتن یاہو سٹیٹ بنایا جا رہا ہے۔ شہریوں نے پرائم منسٹر کو کرائم منسٹر قرار دے دیا۔
تل ابیب میں اسرائیلی شہری نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، ہزاروں اسرائیلی افراد نے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ نیتن یاہو پرائم منسٹر نہیں کرائم منسٹر ہے۔ احتجاجیوں نے شدت پسند وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو نیتن یاہو سٹیٹ بنایا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم اور ان کی بیوی پر کرپشن کے متعدد کیسز چل رہے ہیں اس کے باوجود وہ مغربی طاقتوں کی آشیرباد سے اپنے اقتدار کو طول دے رہے ہیں۔