لاہور: (دنیا نیوز) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ گھر پر دفتری امور نمٹانے کی عادت کے برے اثرات کئی برس تک برقرار رہتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق جو ملازم اور افسران دفتری اوقات کا کام گھروں میں کرتے ہیں وہ فوری طور پر بے خوابی کے شکار ہوجاتے ہیں۔ خراب نیند اگلے دن کام کے معمولات، کارکردگی اور رویے پر بری طرح اثرانداز ہوتی ہے۔اس کے علاوہ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ دفتر میں ماتحت کے ساتھ چپقلش یا ساتھی سےکسی منفی بات کا اثر بھی نیند پر پڑتاہے۔