لندن (نیٹ نیوز)نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈراؤنی فلمیں لوگوں کی حالت خراب نہیں بلکہ انہیں دبلا پتلا کرسکتی ہیں۔
برطانوی یونیورسٹی کی حیرت انگیز تحقیق کے مطابق ایک گھنٹے ڈراؤنی فلم دیکھنے سے دو سو کیلوریز تک کم کی جاسکتی ہیں جنہیں جلانے کیلئے چالیس منٹ کی واک درکار ہوتی ہے۔
تحقیق کے مطابق ڈرتے وقت جسم ایک مادہ خارج کرتا ہے جو کیلوریز پرحملہ کر کے انہیں ختم کرنے لگتا ہے اور یوں موٹاپے میں مبتلا افراد ڈراؤنی فلمیں دیکھ کر مزے سے اپنا وزن کم کرسکتے ہیں۔