کشمش کھائیں, دانتوں اور مسوڑھوں کی بیماریاں دور بھگائیں

Last Updated On 17 July,2018 07:56 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) جرمنی کے طبی ماہرین نے کہا ہے کہ کشمش میں پائے جانے والے طبی خواص دانتوں اور مسوڑھوں کے امراض سے بچاؤ میں معاون اور مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کشمش میں شوگر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اس کے علاوہ اس میں اولی نولیک ہائیڈ اور اولی نینولک ایسڈ دو ایسے مادے پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت بالخصوص دانتوں کیلئے بیحد مفید ہیں۔ 

مذکورہ دونوں مرکبات منہ کے اندر اور مسوڑھوں کے امراض کا سبب بننے والے بیکٹیریا کو نمو پانے سے روکتے ہیں۔ جرمن اخبار میں شائع تحقیق میں ماہرین نے مشورہ دیا کہ اگر شوگر میں زیادتی کا خدشہ نہ ہو تو کشمش کو روزانہ کی خوراک کا حصہ بنانا دانتوں اورمنہ کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے مفید ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ کشمش کھانے سے دانتوں کو روز مرہ کی بنیاد پر صاف کرنے کی ضرورت نہیں۔