شاپنگ ذہنی تناؤ اور اداسی بھگانے کا بہترین علاج

Last Updated On 18 July,2018 06:32 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) ماہرین کا دعویٰ ہے کہ شاپنگ کرنا ہماری دماغی صحت کیلئے فائدہ مند ہے۔ آج کل کی مصروف زندگی میں شاپنگ کے انداز بھی بدل گئے ہیں

آج کل کی مصروف زندگی میں شاپنگ کے انداز بھی بدل گئے ہیں اور زیادہ تر شاپنگ آن لائن کرلی جاتی ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ جب بھی آپ شاپنگ کیلئے کسی مال یا مارکیٹ میں داخل ہوتے ہیں تو بہتر سے بہتر چیز کی تلاش میں کئی دکانوں پر جاتے ہیں اور اس دوران واک کرتے ہیںیہ وہ چیز ہے جس کیلئے روزمرہ کی مصروفیت میں وقت نکالنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

پیدل چلنا یا چہل قدمی کرنا دماغی و جسمانی صحت پر نہایت مفید اثرات مرتب کرتا ہے۔ شاپنگ کیلئے جانے کے بعد آپ کے چاروں طرف مختلف اشیا کے رنگ بکھرے ہوتے ہیں۔مختلف اشیا اور مختلف رنگوں کو دیکھنا آنکھوں کیلئے ورزش کا کام دیتا ہے۔ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ شاپنگ کرنا ذہنی تناؤ میں کمی لاتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ جب بھی آپ اداس ہوں یا کسی وجہ سے پریشان ہوں تو شاپنگ اس کا بہترین علاج ہے ۔