یورپی یونین کا "گوگل اینڈرائیڈ" کو 5 بلین ڈالر جرمانہ

Last Updated On 18 July,2018 08:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) گوگل اینڈرائیڈ کو قواعدوضوابط کی خلاف ورزی بھاری پڑ گئی، یورپی یونین نے مقابلے کی غیرمنصفانہ فضا پر 5 بلین ڈالر جرمانہ کر دیا۔

دنیا بھر میں 80 فیصد موبائل فونز میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم حریفوں کو روکنے میں ناکام، قوائدوضوابط کی خلاف ورزی گوگل کو بھاری پڑ گئی، یورپی یونین نے 5 بلین ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔ یورپی یونین کے مطابق گوگل کو ادائیگی سے بچنا ہے تو 90 روز میں ضوابط کی پاسداری یقینی بنانا ہوگی، چھوٹے ڈویلپرز کو فائدہ پہنچانے کیلئے مقابلے کی منصفانہ فضا بھی پیدا کرنا ہوگی۔ مقررہ مدت میں عملدرآمد نہ ہوا تو مزید 5 فیصد جرمانہ بھی بھگتنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کی جانب سے گوگل پر عائد جرمانہ اب تک کسی بھی کمپنی کو کیا جانے والا سب سے بھاری جرمانہ ہے۔