بھارت: چھ منزلہ عمارت گر گئی، 3 ہلاک

Last Updated On 18 July,2018 05:34 pm

دہلی: (دنیا نیوز) بھارت کی راجدھانی دلی کے مضافاتی علاقے گریٹر نوئیڈا میں چھ منزلہ عمارت گر گئی، تین افراد ہلاک جبکہ پچاس سے زائد ملبے تلے دبے ہیں۔

میڈیا کے مطابق عمارت چند برس پہلے بنائی گئی تھی اور اس میں زیادہ لوگ نہیں رہتے تھے، رات گئے گرنے والی عمارت کا ملبہ ہٹانے کے لئے ایک سو سے زائد امدادی کارکن کام کر رہے ہیں جبکہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لئے کتوں کی مدد لی جا رہی ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔