لندن: (روزنامہ دنیا) برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس اور ان کے بیٹے ولیم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چار روزہ دورہ برطانیہ کے دوران ان کے ساتھ ملاقات سے انکار کر دیا
برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس اور ان کے بیٹے ولیم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چار روزہ دورہ برطانیہ کے دوران ان کے ساتھ ملاقات سے انکار کر دیا جس کے بعد ملکہ برطانیہ کو شاہی محل میں امریکی صدر سے اکیلے ملاقات کر نا پڑی ۔ اس بات کا انکشاف سنڈے ٹائمز کی رپورٹ میں کیا گیا ہے ۔اخبار کے مطابق سابق امریکی صدر اوباما کی 2016 میں برطانیہ کے شاہی محل میں نجی دعوت کے موقع پر بھی شہزادہ چارلس،ان کی اہلیہ اور بیٹا ہیری موجود تھے ۔ واضح رہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے شہزادہ چارلس امریکی صدر کے خیالات کے برعکس سوچ رکھتے ہیں۔