لاس ویگاس :پولیس مقابلے میں جرائم پیشہ شخص ہلاک

Last Updated On 17 July,2018 12:48 pm

لاس ویگاس (دنیا نیوز ) لاس ویگاس کی سڑکوں پر پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس اہلکار کے کندھے پر نصب کیمرے کی فوٹیج جاری کر دی گئی،

میٹروپولیٹن پولیس نے فوٹیج جاری کی ہے جس میں ایک اہلکار سیاہ گاڑی میں دو مشتبہ قاتلوں کو پیچھا کرتا دکھائی دیتا ہے، ڈرائیونگ کے دوران گاڑی سے فائرنگ کی گئی اور اہلکار نے جوابی فائرنگ کی۔

اس نے گاڑی کی ونڈ سکرین سے بھی گولیاں داغیں جس سے اس میں سوراخ ہو گئے، اس نے اسی دوران میگزین بدلا، آخر کار گاڑی دیوار سے ٹکرا کر رک گئی اور اہلکار اپنی گاڑی سے اتر کر اس پر گولیاں برساتا رہا۔ مقابلے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔