دوحہ: (دنیا نیوز) افغانستان میں سترہ سال سے جاری جنگ میں نیا موڑ آ گیا، امریکی جنرل جان نکولسن کا کہنا ہے کہ امریکا افغان طالبان سے مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہے، طالبان کے ترجمان نے بیان کو خوش آئند قرار دے دیا۔
سترہ سال سے جاری افغان جنگ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، افغانستان میں تعینات امریکی جنرل جان نکولسن کا کہنا ہے کہ امریکا افغان طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لئے تیار ہے۔
جان نکولس کہتے ہیں کہ امریکا کی شرکت سے افغان امن مزاکرات کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اس سے قبل سیکریٹری آف سٹیٹ مائیک پومپیونے
بھی امن مزاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔
دوسری جانب قطرکے سیاسی دفتر سے طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے امریکی جنرل کے بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے وہ بھی امریکا سے براہ راست مذاکرات ہی چاہتے تھے۔