لاہور:(دنیا نیوز) فن لینڈ میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی روسی ہم منصب سے ملاقات کی، ٹرمپ نے روس کے حوالے سے امریکی پالیسی کی شدید الفاظ میں مذمت کردی.
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ طور پر ہیکنگ میں ملوث 12 روسیوں پر فرد جرم عائد کیے جانے کے معاملے پر وہ بات کریں لیکن کیا ان افراد کو روس منتقل کیا جا سکتا ہے اس بارے میں انھوں نے ابھی تک نہیں سوچا۔
ٹرمپ نے اپنے ہی ملک پر چڑھا ئی کرتے ہوئے کہا کہ روس کے حوالے سے امریکا کی پالیسی بے وقوفانہ تھی، دوسری جانب ماسکو کا کہنا ہے کہ ملاقات سے کچھ خاص توقعات تو نہیں تھی تاہم ملاقات طویل بحران کے خاتمے کی جانب پہلا قدم ضرور ہو سکتی ہے۔