لاہور: (ویب ڈیسک) ماہرین طب کا تازہ انکشاف، ڈائیٹ مشروبات سے دماغی امراض لاحق ہونے کا خطرہ، چینی اور شکر کے متبادل ڈرنکس کو انسانی صحت کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔
تازہ طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ انسانی جسم کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ مواد وہ سوفٹ ڈرنکس ہیں جو شکر یا چینی کے متبادل کے طور پر پیش کیے جاتے ہیں اور عام طور پر انہیں "ڈائیٹ" ڈرنکس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ امریکی ہارٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ہونے والے تحقیقی مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ شکر کے متبادل سے میٹھے بنائے گئے یہ مشروبات دماغ کے امراض کا باعث بنتے ہیں۔
ایسوسی ایشن کے ماہرین کے مطابق دن میں کم از کم ایک بار مصنوعی شکر سے تیار کردہ مشروب استعمال کرنے سے دماغی سکتے کا خطرہ 3 گنا جب کہ زوال عقل سے دوچار ہونے کا خطرہ 2.9 گنا بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین صحت ان مشروبات کو مکمل طور پر ترک کرنے پر زور دیتے ہیں۔