یوسین بولٹ فٹبال کے میدان میں قسمت آزمانے کو تیار

Last Updated On 19 July,2018 06:15 pm

آسٹریلیا: (دنیا نیوز) دنیا کے سابق تیز ترین رنر یوسین بولٹ نے آسٹریلیا میں بطور پروفیشنل فٹبالر کیرئر شروع کرنے پر نظریں جما لیں، آئندہ ماہ شیڈول ٹرائلز میں شرکت کی تیاری تیز کر دی۔

رننگ ٹریک پر بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دینے والے یوسین بولٹ فٹبال کے میدان میں قسمت آزمانے کو تیار، آسٹریلوی فٹبال ٹیم سے پروفیشنل کیرئر شروع کرنے پر نظریں جما لیں۔ آئندہ ماہ سنٹرل کوسٹ میرینرز کے ٹرائلز میں شرکت کی تیاری تیز کر دی۔

آسٹریلوی فٹبال حکام نے بھی جمیکن یوسین بولٹ کی انٹری کو خوش آئند قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ ریکارڈ ہولڈر رنر یوسین بولٹ اپنے رننگ کیرئر کے دوران بھی فٹبال اور کرکٹ کھیلنے میں خاص دلچسپی دکھا چکے ہیں۔