بنکاک (دنیا نیوز ) تھائی لینڈ میں دوہفتوں تک غارمیں پھنسے بچے ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھروں کو چلے گئے، دوستوں سے ملے، فٹبال بھی کھیلا،
پہلی بار میڈیا کے سامنے آنے پر بچوں کا کہنا ہے غارمیں صرف پانی پی کر گزارا کیا، بچ کر نکلنا معجزانہ لمحہ تھا۔ شمالی تھائی لینڈ میں دو ہفتے تک غار میں پھنسے رہنے والے بچے نارمل زندگی کی طرف لوٹنے لگے۔
ہسپتال سے چھٹی کے بعد خاندان سے ملے، فٹبال کھیلا اور مندر بھی گئے، 12 بچوں نے پہلی بار میڈیا سےبات کرتے ہوئے کہا کہ وہ لمحات معجزانہ تھے جب غوطہ خوروں نے ان کا پتہ لگایا۔
بچوں نے بتایا کہ انہوں نے صرف پانی پی کر گزارہ کیا،11 سالہ ٹائٹن نے کہا کہ کھانے کا سوچ کر انہیں مزید بھوک لگتی تھی۔ تھائی حکام کے مطابق ان لڑکوں کو اب کچھ عرصے کے لیے بودھ بھکشو کی نگرانی میں دیا جائے گا۔