اسرائیل متنازع بل کی منظوری کے بعد یہودی ریاست قرار، عرب ارکانِ پارلیمنٹ کی تنقید

Last Updated On 19 July,2018 12:09 pm

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیل ایک یہودی ملک بن گیا، پارلیمان نے ایک متنازع بل منظور کر لیا ہے جس میں ملک کو خصوصی طور پر ''یہودی ریاست'' قرار دے دیا گیا ہے۔ اسرائیلی عرب ارکان پارلیمان نے تنقید کرتے ہوئے اسے جمہوریت کی موت قرار دیا ہے۔

  یہودیوں کی قومی ریاست   نامی بل عربی کے بطور سرکاری زبان کے درجے کو کم کرتا ہے اور یہ کہتا ہے کہ یہودی آباد کاری میں اضافہ قومی مفاد میں ہے۔

بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ   مکمل اور متحدہ   مقبوضہ بیت المقدس اس کا دارالحکومت ہے، بل کو اسرائیل کے دائیں بازو کی حکومت کی حمایت حاصل ہے۔ اس بل کے حق میں 62 جبکہ مخالفت میں 55 ووٹ ڈالے گئے۔ اسرائیلی عرب ارکان پارلیمان نے تنقید کرتے ہوئے اسے جمہوریت کی موت قرار دیا ہے۔