شمالی قبرص میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 19 افراد ہلاک

Last Updated On 18 July,2018 10:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شمالی قبرص میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے انیس افراد ہلاک ہو گئے، کشتی میں ایک سو پچاس افراد سوار تھے، حادثے میں پچیس افراد لاپتہ ہوئے۔

کشتی قبرص کے ساحل سے تیس کلومیڑ دور ڈوبی جس میں ایک سو پچاس تارکین وطن سوار تھے ، ریسکیوحکام نے ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کی مدد سے ایک سو تین افراد کو بچا لیا ہے تاہم پچیس افراد کی تلاش جاری ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔