لاہور(نیٹ نیوز)، برطانوی کاؤنٹی یارکشائر میں معروف برطانوی مینوفیکچرنگ کمپنی نے سب سے زیادہ بسکٹوں کی مدد سے بنائی جانیوالی ڈو مینو زنجیر کو کامیابی سے ڈھانے کا مظاہرہ پیش کیا۔
اس کمپنی کے 34 ملازمین نے 10 گھنٹے کی محنت کے بعدایک بڑے سے ہال میں پانچ ہزار بسکٹوں کی مدد سے ڈومینو زنجیر ترتیب دی جو تقریباً 800 فٹ لمبی ہے ۔
ڈومینو زنجیر تخلیق کرنے کیلئے تمام بسکٹوں کو ایک مخصوص اندازمیں ترتیب کیساتھ رکھا گیا اور پھر ایک ہلکی سی حرکت پیدا کی گئی جس سے تمام بسکٹ یکے بعد دیگرے گِرتے چلے گئے۔
پہلے بسکٹ کو ایک ہلکے سے جھٹکے سے گرانے کے بعد چین ری ایکشن شروع ہوا اور پانچ ہزار بسکٹ دو منٹ سے بھی کم وقت میں ڈھیر ہو گئے۔