لاہور: (ویب ڈیسک) سپورٹس بائیک کی خریداری ہر کسی کے بس کی بات نہیں تاہم کم و بیش انہی خصوصیات کی حامل نیون ایم-3 موٹرسائیکل مارکیٹ میں متعارف کروا دی گئی ہے جو پٹرول کی بجائے بیٹری سے چلنے کے باعث ماحول دوست بھی ہے اور کسی قسم کے شور سے بھی پاک ہے۔
نیون ایم-3، سپورٹس موٹرسائیکل جیسے دیدہ زیب ڈیزائن اور کئی دلکش رنگوں میں دستیاب ہونے کے باعث ہر کسی کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہے۔ اسکی پاور فل موٹر اور ٹیوب-لیس ٹائرز آرام دہ اور شور سے پاک سفر کیلئے شاندار سواری ہے، 85 کلومیٹر کی سپیڈ رینج ہموار سطح کے کے علاوہ پہاڑی علاقے میں بھی خوب رنگ جماتی ہے۔
اسکی ڈسک بریکس تیز رفتاری کے باوجود محفوظ طریقے سے رکنے کیلئے خصوصی طور پر تیار کی گئی ہیں اس لئے یہ اپنے سوار کی تمام ضروریات پوری کرنے کے باعث بھرپور اطمینان کی ضمانت ہے۔
اس کا سب سے اہم فیچر 6 گھنٹے میں پوری طرح چارج ہونے والی بیٹری ہے جو کہ پوری طرح واٹر اور ڈسٹ پروف ہے یعنی بارش میں چلانے کے باوجود پانیاس کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتا نہ ہی مٹی اور گردوغبار اسکے لئے ضرر رساں ہے۔
کلومیٹر کی حد پوری ہونے پر انجن آئل ڈلوانے کی فکر اور نہ ہی موسم برسات میں پلگ شارٹ ہونے کا ڈر، بس چارج کرتے جائیں اور آرام دہ سٖفر کا لطف اٹھاتے جائیں۔
مزید برآں اس کے بیک مررز ڈرائیور کو پچھلی طرف کا مکمل اور صاف منظر پیش کرتے ہیں، انڈیکیٹرز (اشارے) پیچھے آنے والی ٹریفک کو دور تک دکھائی دیتے ہیں اور ایل ای ڈی ہیڈ لائیٹ کی تیز روشنی سوار کو آگے کی جانب واضح اور دور تک راستہ دکھاتی ہے۔
اس کے ٹیوب-لیس ٹائرز سمیت سپئیر پارٹس مقامی مارکیٹ میں دستیاب ہیں اور بیٹری بھی مختلف ورائٹیز میں بآسانی میسر ہے جو نئی موٹرسائیکل کی خریداری سے اڑھائی سال تک بغیر کسی مشکل کا سامنا کئے بغیر خوبی چلتی ہے۔