لاہور (نیٹ نیوز ) ماہرین نے جدید تحقیق کے دوران انکشاف کیا ہے کہ دنیا کی ایک چوتھائی آبادی کو اس وقت کینسر اور ہارٹ اٹیک ہونے کا خطرہ ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بہت سے لوگ صرف اس لئے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں کہ وہ مناسب ورزش نہیں کرتے۔ اس کے علاوہ انہیں کم ورزش کر نے سے بھی ذیابیطس ، کینسر اور دیگر بیماریوں کا خطرہ ہے جو مستقبل میں جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔