جسم سے زہریلے پروٹین کے اخراج کیلئے روزانہ ورزش ضروری

Last Updated On 07 October,2018 06:02 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) روزانہ اور مستقل بنیادوں پر ورزش پٹھوں کے خلیوں میں موجود زہریلے پروٹین کے جسم سے اخراج میں معاون ہے، یہ زہریلے پروٹین پٹھوں کی کمزوری کا باعث بنتے ہیں۔

پروفیسر جولیو سی سار بتیستا فریرا کا کہنا ہے کہ پٹھوں کے خلیوں میں موجود اس زہریلے مادے کا جسم سے اخراج بے حد ضروری ہے کیونکہ وہ زہریلے مادے جمع کرنے کے بعد پٹھوں کے خلیوں کو ناکارہ اور مردہ بنا دیتے ہیں، یہ عمل زیادہ تر معمر افراد، اعصابی چوٹ سے متاثرہ لوگوں، بستروں پر پڑے ہوئے مریضوں اور طویل دورانئے تک کام کرنے والے افراد کو متاثر کرتا ہے۔