لاہور: (دنیا نیوز) جادو کی جپھی کا مثبت اثر طبی تحقیق میں بھی ثابت ہو گیا۔ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ لڑائی یا بحث کے بعد گلے ملنے سے اعصاب پرسکون ہوجاتے ہیں۔
صرف ایک جپھی اور ٹینشن دور، امریکا میں ہونے والی طبی تحقیق میں ماہرین نے فلمی ڈائیلاگ کو سچ قراردے دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بحث کے بعد گلے ملنے سے بہترمحسوس ہوتا ہے اور ایسی جادو کی جپھی کا اثر اگلے دن تک براقرار رہتا ہے۔
طبی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بھائی بہن، دوستوں یا کسی بھی پیارے سے بحث ہوتو فوری جپھی ڈال کر اپنے اعصاب کو پُرسکون کرلیں۔