لاہور: (دنیا نیوز) یورپی جوہری ریسرچ سینٹر سرن میں کام کرنے والے فزکس کے سینئر سائنسدان کو معطل کردیا گیا۔
پیسا یونیورسٹی کے پروفیسر الیساندرو سترومیا نے ایک پریزنٹیشن کے دوران کہا تھا کہ فزکس مردوں کی ایجاد تھی اور مردوں کو کسی نے اس ایجاد کے لیے دعوت نہیں دی تھی۔ اس کے بعد سرن حکام نے اعلان کیا کہ وہ پروفیسر سترومیا کو معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری کر رہے ہیں۔ سرن ریسرچ سینٹر کے بقول پروفیسر کی پریزینٹیشن ناقابل قبول ہے اور وہ ان کے ضابطہ اخلاق کے خلاف ہے۔ اس کے بعد سے پروفیسر نے اپنے الفاظ کا یہ کہہ کر دفاع کیا کہ وہ صرف حقائق پیش کر رہے تھے۔