لاہور (دنیا نیوز ) طبی تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ کم عمر نوجوانوں میں چھ گھنٹے سے کم نیند انہیں منشیات کا عادی بنا دیتی ہے۔
برمنگھم میں ہونے والی ایک تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہےکہ اٹھارہ سال سے کم عمر نوجوانوں میں چھ گھنٹے سے کم سونا خطرناک ہے، کم نیند انہیں نہ صرف منشیات کا عادی بناسکتی ہے بلکہ ایسے افراد میں خودکشی کا رجحان بھی تین گنا زیادہ پایا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کم عمر نوجوانوں کے لیے آٹھ سے دس گھنٹے کی نیند انتہائی ضروری ہے۔