صبح کی چہل قدمی، صحت مند زندگی کا راز

Last Updated On 08 October,2018 12:38 pm

لاہور(نیٹ نیوز) صحت مند زندگی کا راز صبح کی چہل قدمی میں پوشیدہ ہے ۔ تندرست اور توانا زندگی کیلئے روزانہ کی چہل قدمی ہر عمر کے فرد کیلئے فائدہ مند ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق صبح کی سیر اور بھاگ دوڑ دماغ کو صحت مند اور تند رست بناتی ہے اور آلودگی کے اس دور میں صبح کی تروتازہ ہوا کسی نعمت سے کم نہیں ہے ۔

تازگی اور خوشگوار ماحول میں چند لمحات گزارنے کیلئے شہریوں کی کثیر تعداد صبح سویرے ہی مختلف پارکس کا رخ کر لیتی ہے ۔صبح کی سیر ایک خوبصورت تجربہ توہے ہی لیکن اس کیلئے نیند کی بھی قربانی دینا پڑتی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح کی سیر سے بلڈ پریشر، شوگر جیسی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے اور دل کے مریضوں کے لئے تو صبح کی سیر کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔