سمارٹ فون آپریٹ کرنیوالی مصنوعی انگلی

Last Updated On 12 October,2018 01:54 pm

پیرس (دنیا نیوز) فرانس کے ایک پی ایچ ڈی سکالر نے ایسی مصنوعی انگلی تیار کی ہے جو آپ کے سمارٹ فون کے ساتھ منسلک ہو کر پورا فون آپریٹ کر سکتی ہے۔

روبوٹک انگلی بنانے والے ٹیکنالوجی کے طالب علم مارک کے مطابق یہ انگلی آپ کے سمارٹ فون کے ساتھ منسلک ہو کر اسے آپریٹ کر تی ہے۔ حتیٰ کہ یہ ڈیسک پر حرکت اور آپ کے جسم کو بھی ٹچ کر سکتی ہے۔

روبوٹک انگلی کے موجد کا کہنا ہے لوگ اسے عجیب سمجھتے ہیں لیکن اگلے دو سال تک یہ آپ کے سمارٹ فون کا لازمی جزو بن جائے گی۔