ایپل نے مقبول آئی فون ایپس کی فہرست جاری کردی

Last Updated On 06 December,2018 07:05 pm

لاہور: (ویب ڈیسک)‌ ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے 2018 کے مقبول آئی فون ایپس کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق صارفین نے اس برس سب سے زیادہ ویڈیو ایپ یوٹیوب کو استعمال کیا۔

 ایپل صارفین کی جانب سے دوسرے نمبر پر انسٹاگرام، تیسرے نمبر پر اسنیپ چیٹ، چوتھے نمبر پر میسنجر اور پانچویں نمبر پر فیس بک کو ترجیح دی گئی۔

2018 کے مقبول آئی فون ایپس کی فہرست مجموعی طور پر 20 ایپس پر مشتمل ہے۔

اس بار ایپل کی جاری کردہ مقبول آئی فون ایپس کی فہرست میں دو نئی ایپس بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں ہیں جن میں میوزیکل ایپ ٹک ٹاک اور کیش ایپ شامل ہیں۔