لاہور: (ویب ڈیسک) آئی او ایس اور اینڈرائڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے ڈارک موڈ فچیر پر کام جاری ہے اور یہ فیچر جلد ہی صارفین کو مہیا کردیا جائے گا۔
واٹس ایپ کا ڈارک موڈ ایک ایسا فیچر ہے جس پر انتظامیہ کی جانب سے کئی بار ذکر کیا گیا اور ان کے مطابق یہ فیچر صارفین کو واٹس ایپ بہتر انداز میں استعمال کرنے میں مزید بہتری مہیا کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق یہ فیچر بہت جلد اینڈرائڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے لانچ کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سماجی رابطے کے دوسرے ذرائع یوٹیوب، ٹویٹر اور انسٹاگرام میں پہلے ہی اس فیچر کو متعارف کرادیا جاچکا ہے۔