ورزش انسان کو الزائمر نامی دماغی بیماری سے بچانے میں مؤثر

Last Updated On 13 February,2019 10:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ورزش انسان کو الزائمر نامی دماغی بیماری سے بچائے رکھتی ہے۔

کولمبیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ورزش کرنے سے اریسن IRISIN نامی ہارمون پیدا ہوتا ہے جو انسان کی بھولنے کی بیماری کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ الزائمر کے مرض سے محفوظ رکھتا ہے۔

ورزش کرنے سے یہ ہارمون خون میں داخل ہوجاتا ہے جوانسان کے اعصابی نظام کے لیے انتہائی مفید ہے۔