ٹورنٹو: (روزنامہ دنیا) گوگل کے مرکزی ادارے الفابیٹ نے ایک ایسے شہر کا تخیل پیش کردیا ہے جس میں لکڑیوں کی بنی ہوئی چیزیں ہی نہیں ہونگی بلکہ پوری عمارتیں لکڑی سے تعمیر کردہ ہونگی۔
یہ چوبی عمارتیں کشادہ بھی ہونگی اور دوسرے انداز کی تعمیرات کیلئے بھی ایک نمونہ بنیں گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایسی عمارتوں کی تیاری اور پھر ان عمارتوں پر مشتمل قصبے یا شہر کی تعمیر کے سلسلے میں الفابیٹ کا ایک معاہدہ 2017ء میں کینیڈا سے ہوا تھا۔
یہ وائی فائی اور فائیو جی دونوں سے منسلک ہو گا اور اس سے مستقبل کی تعمیرات کا اچھا خاصا اندازہ لگایا جاسکے گا۔ جب یہ سب کچھ وجود میں آ جائیگا تو ان چوبی مکانات میں رہنے والے لوگوں سے ہر شخص رابطے میں رہ سکے گا تاہم اس منصوبے کے بارے میں یہ اعتراض شدت اختیار کرتا جا رہا ہے کہ ایسے مکانات میں رہنے والوں کی پرائیویسی کا کیا ہو گا۔