کمپیوٹر ہفتے میں 1 بار ضرور شٹ ڈاؤن کریں

Last Updated On 15 March,2019 12:57 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) ہفتے میں ایک دفعہ کمپیوٹر کو مکمل شٹ ڈاؤن کر کے سٹارٹ کرنے پر کمپیوٹر کے چھوٹے مسائل اور پیچیدگیاں فکس ہو جاتی ہیں اس لئے ہفتے میں ایک بار کمپیوٹر کو مکمل شٹ ڈاؤن ضرور کریں۔

لوگ سمجھتے ہیں کہ کمپیوٹر کے شٹ ڈاؤن کرنے اور سلیپ موڈ کے درمیان پاور کا زیادہ استعمال ہوتا ہے لیکن یہ تاثر غلط ہے، اگر بجلی کے بل میں کمی چاہئے تو پھر استعمال نہ ہونے کی صورت میں لیپ ٹاپ کے چارجر کو ساکٹ سے نکال لیں۔

کمپیوٹر کا استعمال جتنا زیادہ ہوگا اتنابیک گراؤنڈ میں کیشے زیادہ جمع ہو گا اور کمپیوٹر کی کارکردگی سست ہو جائے گی۔ ماہرین کے مطابق شٹ ڈاون کرنے سے کمپیوٹر کی میموری میں اکھٹا ہونے والے ڈیٹا کا کاٹھ کباڑ ٹھکانے لگ جاتا ہے۔