سائنسدان جین کی مدد سے اندھا پن دور کرنے میں کامیاب

Last Updated On 19 March,2019 12:47 pm

کیلیفورنیا: (روزنامہ دنیا) سائنس دانوں نے بینائی سے محروم چوہوں کی آنکھوں میں ایک جین داخل کر کے اندھا پن دور کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ نئے طریقے سے انسان تحریروں کو بھی پڑھنے کے قابل ہو جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے سائنس دانوں نے ریٹینا میں خرابی کے باعث بینائی سے محروم ہونے والے مریضوں کیلئے ایک کامیاب طریقہ علاج دریافت کیا ہے جس کے ذریعے انسان کی بینائی واپس آنے کا امکان ہے۔ قبل ازیں اس بیماری کا واحد علاج الیکٹرانک آنکھ لگوانا تھا جو مہنگا ہونے کے باعث اکثریتی مریضوں کی پہنچ سے دور تھا، اس کے ساتھ ساتھ یہ علاج خطرناک بھی تھا اور اس میں کامیابی کا تناسب بھی بہت زیادہ اچھا نہ تھا۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ نئے طریقے سے انسان کی بینائی اس حد تک بہتر ہو سکتی ہے کہ تحریروں کو بھی پڑھنا مشکل نہیں رہے گا۔