بیماریوں کے علاج کیلئے مخصوص انداز میں کان چھدوانے کا رجحان

Last Updated On 01 April,2019 12:38 pm

نیویارک: (روزنامہ دنیا) ایک کان چھیدنے والے پیشہ ور کا کہنا ہے کہ بیماریوں کے علاج کیلئے مخصوص انداز میں کان چھِدوانے کیلئے آنے والے لوگوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ بین ٹوبر کا کہنا ہے کہ کسی آکوپنکچر ماہر کے مشورے پر لوگ ان کے پاس کان چھِدوانے آرہے ہیں تاکہ مختلف بیماریوں کا علاج کیا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا میرے بہت سے گاہک ہیں جن کے میں نے کان چھیدے ہیں تاکہ ان کی بیماری دور کی جا سکے۔ کئی ایک لوگوں کیلئے اس ترکیب نے کام کیا لیکن کچھ کیلئے یہ کارگر ثابت نہ ہو سکی۔