ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) جاپانی کمپنی نے ایک ایسا آئینہ تیار کیا ہے جو انسانی صحت کے متعلق مفید معلومات دے سکتا ہے، آئینے کو میروج کا نام دیا گیا ہے۔
اس میں مخصوص سینسرز اور کیمرے لگے ہوئے ہیں، آئینے کے سامنے کھڑے ہونے سے دل کی دھڑکن، بلڈ پریشر، ایکسرے اور دیگر افعال کا با آسانی علم ہو جاتا ہے۔
یہ تمام معلومات آئینے کے ذریعے نکلنے والی مائیکرو ویو شعاعوں سے حاصل ہوتی ہیں، یہ معلومات وائی فائی کے ذریعے سٹور بھی ہو سکتی ہیں۔ انسانی جسم کا جائزہ لیتے ہوئے یہ آئینہ ضروری خوراک بھی تجویز کرتا ہے جبکہ کسی مصروفیت کی صورت میں سامنے رکھی گئی اخبار بھی پڑھ کر سنا دیتا ہے۔
ماضی میں بھی ایسی مصنوعات مارکیٹ میں متعارف کروائی جاتی رہی ہیں تاہم ان کی کارکردگی اتنی بہتر نہیں تھی، ، میروج نامی اس جدید آئینے میں ماہرین نے اضافی خصوصیات والے سینسرز نصب کئے ہیں جو صارف کی معلومات بہتر درستگی کے ساتھ سٹور کرتے ہیں جس کے بعد ازاں نتائج بھی بہتر آتے ہیں۔