ڈولفن خاندان کی سمندری مخلوق ویکیٹا معدوم ہونے کے قریب

Last Updated On 25 March,2019 01:19 pm

میکسکو سٹی: (روزنامہ دنیا) ماہرین نے ڈولفن خاندان کی ایک سمندری مخلوق ویکیٹا کو ایک طرح سے معدوم قرار دیدیا کیونکہ انتہائی کوششوں کے باوجود صرف 10 کی تعداد میں ہی یہ جانور دیکھے گئے ہیں۔

خلیجِ کیلیفورنیا اور میکسکو کے سمندر میں ویکیٹا بڑی تعداد میں موجود تھی جو سمندری جانوروں کے گروہ سیٹاشیئن کی سب سے چھوٹا جانور ہے اور ماہرین کا اندازہ ہے کہ مسلسل شکار اور انسانی جالوں میں پھنسنے کے بعد ان کی نسل تیزی سے کم ہوئی۔

اندازہ ہے کہ شاید اس کے 10 سے 22 ار کان ہی بچے ہیں لیکن اب تک صرف 10 کی تصدیق ہوئی ہے۔ ماہرین اس نسل کو بچانے کی ازحد کوشش کر رہے ہیں تاہم انھیں مشکلات کا سامنا ہے، یہ مچھلی کھلے سمندر میں ہونے کے سبب اس کی تلاش ایک مشکل مرحلہ ہے جس کے سبب صحیح اعداو شمار اکٹھے نہیں ہو پا رہے۔