واٹس ایپ کا فنگر پرنٹ اور نائٹ موڈ فیچرز متعارف کرانے کا عندیہ

Last Updated On 01 April,2019 11:15 pm

سان فرانسسكو: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ نے صارفین کیلئے سہولیات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے فنگر پرنٹ سے کھولنے، بند کرنے اور رات کو مسیجنگ اور رابطوں کے لیے نائٹ موڈ متعارف کروانے کا عندیہ دیا ہے۔

اینڈروئڈ فون کے لیے نیا عارضی ورژن پیش کیا گیا ہے جسے کچھ لوگ استعمال کر بھی رہے ہیں تا کہ تعارفی فیچرز میں اگر غلطیاں ہوں یا کارکردگی میں کوئی مسئلہ ہو تو اسے درست کیا جا سکے۔ بعد ازاں اسے پوری دنیا کے لیے ریلیز کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ فیس بک میسنجر نے نائٹ موڈ پیش کر دیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈارک موڈ ایپ کی ظاہری کیفیت کو مکمل طور پر تبدیل کر دیتا ہے تاہم یہ صرف آپ کی آنکھوں کی حفاظت کے لیے ہے فون کی بیٹری کی بچت سے اس کو کوئی تعلق نہیں۔

دوسرا فیچر فنگر پرنٹ سے تصدیق کرنے والا نظام ہے جو ٹائم آؤٹ کی سہولت مہیا کرتا ہے جس کی مدت ایک منٹ، دس منٹ اور تیس منٹ رکھی گئی ہے۔