نفرت انگیز مواد پھیلانے پر فیس بک کا کریک ڈائون

Last Updated On 03 May,2019 06:31 pm

نیو یارک: (ویب ڈیسک) فیس بک نے نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈائون کیا اور تعصب پر مبنی شیئر کرنے پر سیاہ فام حقوق کے رہنما لوئس فراکان، دائیں بازو کے الیکس جونز متعدد دیگر افراد کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور انسٹاگرام کے اکاﺅنٹس بند کر دیئے ہیں۔

فیس بک انتظامیہ کے مطابق ہم ہمیشہ ایسے افراد یا اداروں پر پابندی عائد کرتے ہیں جو تشدد اور نفرت کو فروغ یا اس کا حصہ بنتے ہیں چاہے ان کا نظریہ جو بھی ہو لہٰذا انتظامیہ نےفیصلہ کیا ہے کہ اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے اکائونٹس پر پابندی لگا دی جائے گی۔

فیس بک انتظامیہ کے مطابق انتہا پسند پال نیہلن، میلو یاننوپولس، پال جوزف واٹسن، لورا لومر اور دیگر پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ الیکس جونز پر فیس بک پر پابندی پہلے سے عائد تھی تاہم اب انسٹاگرام اکاﺅنٹ بھی بند کر دیا گیا۔