بیجنگ: (ویب ڈیسک) دنیا پر حکمرانی کرنے کی تیاریوں میں مصروف ملک چین میں خود کار طریقے سے چلنے والی بس متعارف کرا دی گئی۔ اس بغیر ڈرائیور منی بس میں 18 افراد سفر کر سکیں گے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق فائیف جی ڈرائیور لیس بس کا کامیاب تجربہ کیا گیا جو بغیر ڈرائیور کے خود مسافروں کو منزل تک پہنچائے گی۔
صوبے فوجیان میں متعارف کرائی گئی بغیر ڈرائیور منی بس ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ کم فاصلے تک سفر کرنے اور مسافروں کی حفاظت کے پہلوؤں کو مد نظر رکھ کر بنائی گئی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق بس مخصوص روڈ پر سفر کیساتھ ریڈار سسٹم، لیزر اور سینسر کی مدد سے سڑک کی صورتحال سے لے کر بس کی اسپیڈ، بریک لگانے، ٹریفک لائٹس پر رکنے اورچلنے سمیت خود تمام مراحل انجام دے گی۔