نیویارک: (روزنامہ دنیا) کچھ ماہ قبل پانی میں تیرنے اور ہوا میں پرواز کرنیوالے ڈرون کا تذکرہ سننے میں آیا اور اب ماہرین نے ایسا ڈرون بنایا ہے جو ہوا میں پرواز کرتا ہے اور زمین پر آ کر کار کی طرح دوڑتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ کواڈ کاپٹر قسم کا ڈرون ہے لیکن زمین کو چھوتے ہی اس کے بازو خمیدہ ہو کر پہیوں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں، اسے ایف سٹار روبوٹ کا نام دیا گیا ہے۔
یہ ایک مرتبہ چارج ہونے پر یہ 20 منٹ تک فعال رہتا ہے اور اسے کسی حادثے کے بعد تلاش اور بحالی کے کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ بآسانی 400 کلو گرام وزن اٹھا سکتا ہے۔
ماہرین اس روبوٹ کو مختلف تجرباتی مراحل سے گزارنے کے بعد مارکیٹ میں لے آئیں گے اور اگلے مرحلے میں ایسے روبوٹس تیار کئے جائیں گے جو پانی میں بھی مختلف کام سر انجام دینے کے قابل ہو سکیں۔