کینیڈین ماہرین نے جراثیم سے زندگی بچانے کا نیا راستہ تلاش کرلیا

Last Updated On 17 June,2019 12:58 pm

اونٹاریو: (دنیا نیوز) طب کی دنیا میں ایک اور سنگ میل، کینیڈا کے ماہرین نے انسانی آنت میں موجود جراثیم سے زندگی بچانے کا نیا راستہ تلاش کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے ماہرین نے جراثیم سے خون کے تمام گروپس کو O گروپ میں تبدیل کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

اسے دیگر بلڈ گروپ سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی لگایا جا سکتا ہے۔ بلڈ گروپس کا تعین خون میں شکر کی اقسام سے ہوتا ہے جبکہ O بلڈ گروپ میں شکر نہیں پایا جاتا۔ ماہرین نے نئی دریافت جنرل نیچر مائیکروبائیولوجی میں چھپوا دی ہے۔