واشنگٹن: ( ویب ڈیسک) امریکی ماہرین نے ایسا ڈرون نظام تیار کیا ہے جو جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے عام ڈرون کو آگ پھینکنے والے ڈرون میں بدل دیتا ہے جو 25 فٹ کے فاصلے تک شعلہ پہنچا سکتا ہے۔
اب ڈرون آگ پھینکنے کے کام آئیں گے، نیا نظام عام ڈرون پر نصب کرنے کے بعد اسے آگ برسانے والے ڈرون میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ آتش گیر نظام سے لیس ڈرون کے منظرِ عام پر آنے کے بعد کئی طرح کے سوالات اور خدشات پر بات کی جارہی ہے۔
اس نظام کو تجارتی نوعیت کے بھاری بھرکم ڈرون پر لگایا گیا ہے۔ اس میں ایک گیلن ایندھن ڈالا جائے تو یہ مسلسل 100 سیکنڈ تک 25 فٹ کی دوری پر آگ کا شعلہ پھینک سکتا ہے۔ لیکن شعلہ پھینکنے والے اس ہلکے پھلکے نظام کی قیمت فی الحال بہت زیادہ ہے جو 1500 ڈالر کے برابر ہے جبکہ اس کےلیے ایک مضبوط ڈرون خریدنا بہت ضروری ہے۔ دوسری جانب اس نظام کو ڈرون پر لگانے کے لیے بھی خصوصی حفاظتی اقدامات کرنا ہوں گے۔