ساڑھے 7 ہزار سال پرانی خاتون کی کھوپڑی سے اس کا نیا چہرہ تخلیق

Last Updated On 20 September,2019 03:42 pm

میڈرڈ: (روزنام دنیا) سائنسدانوں نے ساڑھے 7 ہزار سال پرانی خاتون کی کھوپڑی سے اس کا نیا چہرہ تخلیق کر دیا۔ خاتون کی عمر کا اندازہ 30 سے 40 سال اور جبرالڈر کی رہائشی بتائی گئی ہے.

میڈیا رپورٹ کے مطابق زمانہ قدیم کی خاتون کی کھوپڑی 1996 میں سپین کے سرحدی علاقے میں ایک غار سے ملی تھی جس کا ڈین این اے کیا گیا اور مکمل تحقیقات کے بعد سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ اس خاتون کی عمر مرنے کے وقت 30 سے 40 سال کے درمیان ہو گی۔

مزید تحقیق میں اندازہ لگایا گیا کہ یہ ترک نژاد اور جبرالٹر کے علاقے میں رہتی ہو گی۔ سائنسدانوں نے ڈی این اے رپورٹس کی مدد سے 6ماہ کی کوشش کے بعد اس کا چہرہ تخلیق کیا اور اس خاتون کو ’’ کالپیا‘‘ کا نام دے دیا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 1991 میں ہالینڈ سے ملنے والی کھوپڑیوں پر بھی تحقیق جاری ہے اور ان کے چہرے تخلیق کرنے کی کوشش بھی کی جائے گی جس پر ابتدائی کام کر لیا گیا ہے۔