(دنیا نیوز): سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ کے نت نئے فیچرز کے متعارف کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے جس سے ان کے صارفین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
حال ہی میں واٹس ایپ ایک ایسے فیچر کو آزما رہی ہے جس میں اب واٹس ایپ پر ڈالے جانے والے اسٹیٹس کو صارف فیس بُک کے اسٹیٹس پر بھی شیئر کر سکیں گے۔ یہ فیچر واٹس ایپ کے تازہ ترین ورژن میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔
واٹس ایپ کے ترجمان کے مطابق وہ صارفین کو اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ ان کا ذاتی ڈیٹا اس فیچر سے محفوظ رہے گا، واٹس ایپ پر اسٹیٹس شیئر کرنے کے بعد اسے فیس بُک کے اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا جاسکے گا اور ایسا کرنے سے کسی بھی صارف کی اکاؤنٹ کی معلومات فیس بُک یا دوسری ایپ کو نہیں دیا جائے گا۔