زیادتی کے ملزموں کی شناخت کیلئے موبائل فون ایپ تیار

Last Updated On 21 September,2019 09:09 am

نیوجرسی: (روزنامہ دنیا) سمارٹ فونز کی دنیا میں امیج نیٹ کے نام سے نئی ایپ متعارف کرائی گئی ہے جو چہروں کی جانچ کر کے شخصیت کے بارے میں حقیقت کے قریب ترین دعویٰ کرتی ہے۔

ایپ تیار کرنیوالے امریکہ پرنسٹن یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایپ سیلفی یا تصویر میں موجود چہروں کی جانچ کر کے ایمانداری سے جواب دیتی ہے، جس سے انسانی شخصیت اور اس کے خواص کا پتا چلتا ہے حتیٰ کہ یہ ایپ زیادتی کے ملزموں کی شناخت کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایپ مصنوعی ذہانت کے تحت سچائی بتاتی ہے۔